• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ماسٹر پلاننگ میں روڈ سٹرکچر اور اقتصادی سرگرمیوں کی مرکزی حیثیت

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ماسٹر پلاننگ 2043میں روڈ سٹرکچر اور اقتصادی سرگرمیوں کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ مستقبل کی ضروریات کیلئے49ہزار 582 ایکڑ اضافی رقبہ میں پندرہ ہزارنو سوگیارہ ایکڑ معاشی سرگرمیوں کیلئے ہوگا جن میں چار کمرشل زونز کیلئے 2446ایکڑ،چار اکنامک زون کیلئے 1357 ایکڑ،چھ انڈسٹریل زونز کیلئے4850 ایکڑ،تین ایگرو انڈسٹری زون کیلئے5461ایکڑ،ٹورازم زون آٹھ ایکڑ،آئی ٹی سٹی171ایکڑ،کاٹیج انڈسٹری 133ایکٹر،ہاسپٹیلیٹی زون141ایکڑ، ویئر ہاؤس اینڈ ٹرک اسٹینڈکیلئے1344ایکٹر تجویز کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تعلیمی ضروریات کیلئے مصریوٹ ڈیم کے قریب17ایکڑ ،چکری روڈ پر 17ایکڑ اور لکھو روڈ پر17ایکٹر کے تین ایجوکیشنل زون بنائے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید