• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری کے بچوں کیلئے دوستانہ پالیسی، یکم اگست سے بیگ نہیں اٹھائینگے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد کے سرکاری پرائمری سکول کے بچوں کے لئے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی جس کے تحت طلباء پر بوجھ کم کرنے کے لئے سرکاری پرائمری سکول کے بچے یکم اگست سے سکول بیگ نہیں اٹھائیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت بچوں کو کتابیں رکھنے کیلئے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائینگے۔ اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلباء کیلئے سیکھنے کےصحت مند اور خوشگوار تجربے کو فروغ دینا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید