اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن اسکی آڑ میں مذموم مقاصد کی تکمیل کسی صورت قبول نہیں ہے ،وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے کے مسائل بارے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کریگی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے صوبے میں لوڈ شیڈنگ سمیت سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی۔