اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2017 کے بعد سے آج تک جنرل (ر) باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ سات سال میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سابق ترجمان محمد زبیر نے ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف سے لندن میں ملاقاتیں کیں اور انہیں ایک اور ایکسٹینشن کی پیشکش بھی کی گئی۔