• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (این این آئی)ملک میں جہاں مہنگائی کی صورتحال عوام کو پریشان کر رہی ہے، وہیں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے اعداد شمار بھی دلچسپی پیدا کر رہے ہیں۔ملک میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں امید کی کرن ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے۔پاکستان آٹو موٹوو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ماہانہ گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے گزشتہ ماہ فروخت میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ اپریل کے مہینے میں 10 515گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جو کہ مئی کے مہینے میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 10949 ہوگئی ہے۔ماہرین کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہونے والا پاکستانی روپیہ بڑی وجہ ہے جس کے باعث فروخت میں اضافہ ہواجبکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں 5 ہزار 464 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں تاہم رواں سال مئی کے مہینے میں تعداد ڈبل ہوگئی ہے، یعنی 10 ہزار 949 تک جا پہنچی ہے۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی میں سوزوکی راوی سر فہرست ہے، جہاں اپریل کے مہینے میں صرف 11 گاڑیاں ہی فروخت ہوئی تھی وہیں مئی میں 305 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید