• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی مری کی رورل ہیلتھ سنٹر پھگواڑی میں ناقص صفائی‘ ادویات عدم فراہمی پر برہمی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر مری نے رورل ہیلتھ سنٹر پھگواڑی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے صحت کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت سٹاف کی حاضری‘ صفائی کی صورتحال سمیت دیگر معاملات کا  جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کی عدم فراہمی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ طبی عملہ عوام  کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر پھگواڑی کی انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  ڈی سی  نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اعجاز احمد خان کو رورل ہیلتھ سنٹر پھگواڑی میں صحت سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید