• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب عبدالظاہر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیاض جدون ،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری، سعیدشاہ، ظہور شاہ اور شاہد نذیر نے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیاسی ، قبائلی ، سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔شریف النفس ،غریب پرور انسان کے ساتھ وہ عوام میں حقوق واختیارات کا شعور بیدار کرنے ، اقوام و قبائل کو شیروشکر کرنے ، بھائی چارے، محبت اور عدم تشدد کا پرچار کرتے رہے ۔ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔بیان میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔ درایں اثناء ارباب اقبال کاسی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ان کے جنازے میں شرکت اور ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کی۔
کوئٹہ سے مزید