کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر ملک بھر میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹیکسز و مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام آج ( اتوار 23 جون کو) شام 5 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس سے امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی ، جنرل سیکرٹری زاہد اختر بلوچ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔