کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کر کے28 ملزمان کو گرفتار ، 3مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 5 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق ایس پی قائد آباد ڈویژن شفیق الرحمنٰ شاہوانی کی سربراہی میں انڈسٹریل اور قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چھننے وچوری کرنے گروہ کے تین کارندوں محمد یوسف ٗ اسد خان اور مرضی خان کو گرفتار کرکے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ ایس پی صدر ڈویژن عدیل اکبر گجر کی سربراہی میں تھانہ ایئر پورٹ ٗ زرغون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالمجید ٗ عباس سے دو ٹی ٹی قبضے میں لے لی جبکہ صدر پولیس نے راہزنوں اور جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم غلام الدین ٗ تاج محمد ، محمد فاروق کو گرفتار کرکے چھینے گئے 2 موبائل فون برآمد کر لئے جبکہ جوائے کے اڈے پر چھاپہ مار کر عبدالمنان سمیت 21 قمار بازوں کو گرفتار کر کے تین 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔