کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کمپنیاں کراچی اور اندرون سندھ میں سرمایہ کاری کریں حکومت انہیں محفوظ ماحول فراہم کرے گی، سی پیک میں کام کرنےوالی چائینیز کمپنی کے ایم ڈی زھیانگ پنگ نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی مئیر سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی اور کراچی میں بجلی،سیوریج اور پانی کے منصوبوں کے متعلق بھرپور ساتھ دینے کی یقین دھانی کروائی ۔