کراچی (این این آئی) شہر قائد پر ڈاکوؤں کا قبضہ‘کراچی کے حالات پرسندھ حکومت کی آنکھیں اور کان بند جبکہ مجرموں کے خلاف آئی جی سندھ کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی۔ کراچی پولیس عارضی سربراہ کی سربراہی میں مکمل فلاپ ہو گئی ہے 24گھنٹوں میں چھوٹی بڑی درجنوں وارداتیں معمول کا حصہ بن گئی ہیں۔کراچی کے شہریوں نے تنگ آکر چیخ چیخ کر کہنا شروع کر دیا ہے کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ اس صورتحال میں شہریوں کا پارہ خوفناک حد کراس کرنے لگا ہے۔ اُدھر خونی وارداتوں کے سبب کراچی کے شہری گھنٹوں کے حساب سے لٹنے، لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو اٹھا اٹھا کر تنگ آگئے ہیں۔ کراچی پولیس نے خود کو بدنامی سے بچانے کے لیے محض مکمل توجہ سب سے آسان ہدف گٹکے پر لگا رکھی ہے۔