• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں اور پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بات اتوار کے روزاسلام آباد میں سکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ سکیورٹی منصوبوں کیلئے میرٹ پر افرادی قوت کی بھرتیاں یقینی بنائی جائیں ، وزیر اعظم نے رانا مشہود سے ملاقات بھی کی۔وزیر اعظم نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری، سیف سٹی منصوبے میں جدید تقاضوں کے مطابق فرانزک لیب تعمیر کرنے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد ماڈل جیل، اسلام آباد سیف سٹی، وفاقی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں اسلام آباد قومی سہولت مراکز اور منشیات اور دھماکاخیز مواد کی شناخت و نشاندہی اور ٹریسنگ کیلئے قائم شدہ K-9 یونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کی ہدایت کی، انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل پرزن میں پیشہ ورانہ تربیت کا ادارہ اور ہسپتال تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید