• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کی فیسوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں‘آئی جے ٹی پشاور

پشاور(وقائع نگار)اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے جامعات کی فیسوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فیسوں میں اضافے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائیگی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس تقویم الحق کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس صوبائی اور وفاقی حکومت کی ʼʼتعلیم براے فروختʼʼ جیسی سرمایہ دارانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ حالیہ وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص رقم حکمرانوں کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کیساتھ مذاق ہے۔ فی الحال سرکاری جامعات کی فیسیں کئی نجی جامعات کی فیسوں سے تجاوز کرگئیں ہیں۔ غلط پالیسیوں اور ناکافی فنڈز کی وجہ سے سرکاری جامعات کا اکیڈمک سیشن احتجاج، بائیکاٹ اور لاک ڈاؤن کی نذر ہوجاتا ہے۔ ایک طرف طلبہ بڑھتے ہوے فیسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں دوسری طرف اساتذہ کو بروقت اور مناسب تنخواہیں نہیں ملتی جس کی وجہ سے پورا تعلیمی نظام ہیجان کی کیفیت کا شکار رہتا ہے۔ اگر ایک طرف حکومتی خزانے میں اعلیٰ تعلیم جیسے اہم شعبے کے لئے فنڈز نہیں تو دوسری طرف نسبتاً غیراہم محکموں اور پراجیکٹس میں بے تحاشا پیسہ بہایا جاتا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ یہ واضح کرتی ہے کہ اگر عنقریب یونیورسٹی کیمپس کے تمام جامعات میں ہونے والے سینیٹ اور سینڈیکیٹ اجلاسوں میں طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کیا گیا تو طلبہ بھرپور مزاحمت کریں گے
پشاور سے مزید