کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال، چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیاض جدون ،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نذیر نے بیان میں گزشتہ روز شکست خوردہ عناصر کی جانب سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام نے اس بار مفاد پرستوں کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی عوامی نمائندوں کو منتخب کرکے اسمبلی میں بھیجا ہے جنہیں عوام کے مسائل کا ادراک اور شہر کی ترقی کا احساس ہے۔ شیخ زرک مندوخیل کوئٹہ کے عوام کے حقیقی نمائندے اور اسمبلی میں ان کی بھرپور آواز ہیں ، وزارت کے نہ ہونے کے باوجود بھی وہ اسمبلی سمیت ہر فورم پر شہر کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جو مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ۔ بیان میں کہا گیا کہ جہاں تک شہر کے مسائل کا تعلق ہے تواس کے ذمہ دار ماضی میں اقتدار پر براجمان نمائندے ہیںجنہوںنے ترقیاتی منصوبے نامکمل چھوڑ کر صرف اپنے مفادات کو ترجیح دی ۔ بیان میں کہاگیا کہ شیخ زرک مندوخیل بارش کے دوران اورعید کے موقع پر بھی اپنے حلقے سمیت شہر بھر میں عوام کے درمیان موجود رہے اور ان کے بروقت اقدامات کی وجہ سے ہی اس بار شہر میں عید کے موقع پر صفائی کی صورتحال ماضی کی نسبت بہتر رہی جبکہ بارشوں کے دوران وہ خود ہر گلی اور ہر محلے کا دورہ کرتے رہے اور نکاسی آب کے کاموں کی نگرانی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ عوام کی خدمت اور شہر کی ترقی کیلئے شیخ زرک خان مندوخیل خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، مخالفین آئندہ انتخابات کا انتظار کریں ۔