کوئٹہ(جنگ نیوز)کوئٹہ کی سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں کی قلت کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں ٹماٹر 200 سے 220 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سفید آلو 30 روپے کے اضافے کے بعد 100روپے کلو، سرخ آلو 40 روپے اضافے کے بعد 140 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھنڈی 80 روپے کے اضافے کے بعد 260 روپے کلو، کدو 40 روپے اضافے کے بعد 160 روپے کلو، پھول گوبھی 50 روپے کے اضافے کے بعد 200 روپے کلو اور پیاز 50 روپے کے اضافے کے بعد 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔