• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت، بیراج کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے، سکھر بیراج قومی و نایاب اثاثہ، سندھ کی زرعی اراضی اسی سے سراب ہوتی ہے

سکھر (بیورو رپورٹ) چیمبر آف کامرس نے سکھر بیراج کے دروازوں کو نقصان پہنچنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بیراج کی حفاظت اور بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کے صدر بلاول وقار خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے قائم مقام صدر گرداس وادھوانی، نائب صدر محمد کامل فاروقی و دیگر اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر بیراج قومی و نایاب اثاثہ ہے، سندھ کے چھوٹے و بڑے شہروں کی زرعی اراضی اسی سے سیراب ہوتی ہے، کپاس، گنا، چینی، کھجور، چاول، گندم، پھل و سبزیاں ودیگر فصلوں کی پیداوار سے ہونیوالا منافع ملک کی مجموعی آمدنی کا حصہ بنتا ہے، بیراج کو نقصان پہنچنے کے باعث صوبے کی زرعی کاروباری سرگرمیاں اور ان سے منسلک صنعتیں بری طرح متاثر ہونگی، جسکے نتیجے میں اقتصادی ترقی جو کہ پہلے سے ہی بحران کا شکار ہے مزید متاثر ہوگی، زمیندار، تاجر، صنعتکاروں کی آمدن کم ہوگی، حکومت کو ٹیکس روینیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ سکھر بیراج کی اہمیت کے پیش نظر اس کی حفاظت و بحالی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید