اسلام آ باد ( جنگ نیوز) پاکستان بار کونسل کے 6ممبران نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر خط لکھ دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کو خط پاکستان بار کونسل کے رکن شفقت محمود چوہان سمیت 6ممبران کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق اگر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کے عہدے کا اہل نہیں سمجھا جائے گا تو بطور جج ان کے منصب پر سوال اٹھے گا، امید ہے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری میں سنیارٹی کے اصول کو مدنظر رکھا جائے گا، الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کا اصول طے شدہ ہے جس میں فیصلے کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ اگر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کے عہدے کا اہل نہیں سمجھا جائے گا تو بطور جج ان کے منصب پر سوال اٹھے گا، سینئر ترین جج کے لیے سنیارٹی کے اصول سے انحراف ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔