• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، نواز شریف

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کیلئے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ن لیگ کی سینئر قیادت جن میں راناثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق،اویس لغاری،پرویز رشید، سینیٹر عرفان صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید