• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا مصنوعی ذہانت مرکز کا عزم، بڑی ٹیک کمپنیز اربوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت ایک سرکردہ مصنوعی ذہانت کا مرکز بننے کے عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ مائیکروسافٹ اور ایمیزون جیسے بگ ٹیک گروپس تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت پر غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ میں بھارت میں کمپیوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں۔ بھارت میں حکام نے ٹیک کمپنیز کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سے لے کر ڈیٹا اسٹوریج تک ہر چیز کو ترتیب دینے کے لیے مراعات کی پیشکش کی ہے۔ انہیں امید ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مقامی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ اور ہنر مند کارکنوں کا ایک وسیع ذخیرہ ملک کو مصنوعی ذہانت کے ایک اہم صارف اور برآمد کنندہ میں تبدیل کر دے گا۔ مائیکروسافٹ نے بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کیلئے تقریباً 3.7؍ ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے، مقامی حکام نے کہا ہے کہ اسٹرکچر ریسرچ کے مطابق، ٹیک کمپنی نے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کے لیے بھارت میں زمین حاصل کی ہے جس سے 660 میگا واٹ آئی ٹی صلاحیت کا اضافہ ہو گا - جو تقریباً نصف ملین یورپی گھرانوں کی سالانہ بجلی کی ضروریات کے برابر ہے۔ اس دوران ایمیزون2030ء تک بھارت میں کلاؤڈ انفرااسٹرکچر میں تقریباً 12.7؍ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید