کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس جناب شفیع صدیقی کو سندھ ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت قانون و انصاف کے جاری کردہ علامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی مستقل چیف جسٹس کی منظوری تک صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت سینئر جج جسٹس شفیع صدیقی کو ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیا ہے، آج منگل کو جسٹس شفیع صدیقی قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔