اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت نے 3 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری راجہ نعیم اکبر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزد احمد خان اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی ۔ صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 177 کی کلاز (1) کے تحت دی ۔ دوسری جانب صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو عدالت عالیہ سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس لگانے کی بھی منظوری بھی دی جومستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔