• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ نئی انڈسٹری کیلئے زہر قاتل‘ چیئرمین پفما

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فلور ملنگ انڈسٹری پر بجلی کے فکسڈ چارجز میں تین سو فیصد اضافے سے دو لاکھ والے فکس چارجز آٹھ لاکھ ہو جائیں گے جو نئی انڈسٹری کیلئے زہر قاتل ہوگا۔ صنعتی یونٹ جتنی بجلی استعمال کریں صرف اس تناسب سے فکسڈ چارجز وصول کئے جائیں اس فیصلہ پر عمل درآمد سے فلور ملنگ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی صنعتوں پر لاگو ہونے کے نتیجے میں صنعتی پیداوار کی لاگت بڑھ جائیگی اور نئی لگنے والی صنعتیں پہلے سے موجود صنعت کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے فکس چارجز میں تین سو فیصد اضافے کے فیصلے کو اگر وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب نے بجٹ پر اہم بحث سمیٹنے والی اپنی تقریر میں واپس نہ لیا تو ملک بھر کی آدھی انڈسٹری اور فلور ملنگ انڈسٹری بقول اُنکے بند ہو جانے کا خطرہ پیدا ہو جائیگا کیونکہ نئے لگنے والے صنعتی یونٹ پہلے سے قائم صنعتی یونٹوں کا مقابلہ نہ کر سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید