• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل اُپندرہ دیویدی نئے آرمی چیف مقرر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ہمسایہ ملک بھارت میں46ویں موجودہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور سینئر موسٹ لیفٹیننٹ جنرل Upendra Dwivedi اُپندرا دیو یدی کو انڈیا کا نیا چیف آف آرمی سٹاف نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ اتوار 30جون 2024ء کو موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے سے Command Stick (کمان چھڑی)وصول کر کے اپنا چارج لیں گے۔ 

گورنمنٹ آف انڈیا نے لیفٹیننٹ جنرل اُپندرہ دیویدی کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 بھارت میں سب سے بڑی کمانڈ کا نام سدرن کمانڈ آف انڈیا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے بڑی آرمی عوامی جمہوریہ چین کی ہے۔ 

چینی فوج کی تعداد 20لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ انڈین آرمی میں ایکٹو فوجیوں کی تعداد 12لاکھ 37ہزار 117اور ریزرو فوجیوں کی تعداد 9لاکھ ساٹھ ہزار ہے۔

اہم خبریں سے مزید