• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”مریم کی دستک“ ہر ڈویژن میں 65 سروسز، اسکول ری آرگنائزیشن پروگرامز

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظور ی اور ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“ کی65سروسز شروع کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے،سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کر دیا ہے ،سکولوں میں ہفتہ وار او رماہانہ ”مقابلے“شروع کر ائے جائیں،-راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا-وزیر اعلیٰ نے 14-ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب اور سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کی،گرین سکول پروگرام کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا ، سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کاجائزہ بھی لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید