• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ملتان میں تنظیمی اختلافات،ضلعی صدرثاقب محمود مہے کااستعفیٰ دینے کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف ملتان میں تنظیمی اختلافات کے باعث معطل کئے جانے والے ضلعی صدر ثاقب محمود مہے نے پارٹی کی ضلعی صدارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے،واضح رہے کہ پارٹی قیادت نےملتان میں تنظیمی اختلافات سامنے آنے پر ضلعی عہدے داروں کی نامزدگی کے نوٹیفکیشن معطل کرکے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے ،جو اراکینقومی اسمبلی زین قریشی اور عامر ڈوگر،ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر تیمور ملک پر مشتمل ہے ، کمیٹی عہدیداران و کارکنان کےتحفظات اور شکایات کا جائزہ لے گی اور ایک ہفتے میں رپورٹ و تجاویز پارٹی قیادت کوبھجوانے کا پابند ہے، مگر رپورٹ سے قبل ہی ثاقب محمود مہے نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کردیا ہے، ثاقب محمود مہے نے کہا کہ میں نے پارٹی کے مشکل وقت میں شاہ محمود قریشی کے ذریعےشمولیت کی۔ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ میں مجھے نظر انداز کیا گیا، مجھے ضلعی صدارت دی گئی تو سابق ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ سے برداشت نہیں ہوا ،مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں بطور کارکن پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔
ملتان سے مزید