• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کیساتھ مل کر بجٹ بنانا حالات کا تقاضا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت ہے ہمیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، یہی حالات کا تقاضا ہے، وزیر خزانہ کی سربراہی میں ڈاؤن سائزنگ اور رائیٹ سائزنگ کیلئے کمیٹی بن چکی ہے اور ایک ڈیڑھ ماہ میں اسکے ٹھوس نتائج اس ایوان میں پیش کرینگے، ہمیں آئی ایم ایف کا جواب آگیا توپیسٹی سائیڈ سے متعلق جواب دیں گے اور امید ہے خوشخبری دینگے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت کے دور میں جنوبی پنجاب کا بجٹ زیادہ اور ملازمتوں کا شیئر زیادہ تھا، جنوبی پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم میں کوٹہ زیادہ تھا ، جنوبی پنجاب میں وزیراعلیٰ روزگار اسکیم کا کوٹا 10فیصد زیادہ رکھاگیا، پنجاب نے اپنے وسائل سے وہ منصوبے بھی بنائے جو وفاق کے منصوبے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہو چکا ہے،پی ڈبلیو ڈی میں بندر بانٹ ہوتی ہے اسکے خاتمے کا اعلان کیا گیا، وہاں اتنی کرپشن ہوتی ہے، سب ممبرز کو پتہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید