• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ بغیر پروں کی اڑان ہے، لیاقت بلوچ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا اڑان پاکستان منصوبہ بغیر پروں کی اڑان ہےغیر ملکی سرمایہ کاری خودمختار معیشت کی ضامن نہیں ہوسکتی ، سیاسی استحکام کے بغیر اڑان دعویٰ اور خواب رہے گا۔ قومی ترقی اور معیشت کی حقیقی اُڑان کے لیے مضبوط پر چاہئیں جو سیاسی استحکام، کرپشن کے خاتمہ، گُڈ گورننس، انتخابی پارلیمانی نظام کی مضبوطی کے ذریعے ممکن ہے۔ زراعت کی ترقی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور استعمال ناگزیر ہے۔ صرف بیرونی سرمایہ کاری آزاد خودمختار معیشت کی ضامن نہیں ہوسکتی۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں پی پی پی حکومت کا کُرم پارہ چنار میں بدامنی، دہشت گردی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج پر کریک ڈاؤن اور تشدد قابلِ مذمت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید