• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، کابل پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، 6 طیارے لاہور اتارے گئے

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)موسمی خرابی، کابل پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ،6طیارے لاہور اتارے گئے،موسم کی خرابی کے باعث افغانستان کے دارالحکومت کابل کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا جبکہ ملتان سیالکوٹ اور فیصل اباد کا فلائٹ اپریشن متاثر ہونے سے 6پروازوں کو لاہور لینڈ کرایا گیا،دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے غیرملکی ایئر لائن کی کابل کیلئے شیڈول پرواز ایف زیڈ 301صبح ساڑھے 7بجے کابل پہنچی تاہم موسمی خرابی کی وجہ سے پرواز نے ایک گھنٹہ تک فضا میں چکر کاٹ کر لینڈنگ کا انتظار کیا۔ موسم مسلسل خراب ہونے کی وجہ سے پرواز کو پاکستان کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت ملنے پر دبئی کابل پرواز نے اسلام اباد لینڈ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید