• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزم استحکام‘ PTI کا KP کی سطح پر APC بلانے کا اعلان

پشاور ( آن لائن )مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ آج ہوگاجس میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے‘ جرگے میں قبائلی اضلاع میں امن امان اورآپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائیگی۔

بیرسٹر سیف کے مطابق امن جرگہ کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا۔ 

مذکورہ کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا۔ اس کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔

اہم خبریں سے مزید