• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وفد سیاسی نبض دیکھنے آیا، عدم استحکام نے سب کچھ تباہ کر دیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، آئی این پی) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی وفد سیاسی نبض دیکھنے آیا، عدم استحکام نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ سینیٹ کی سفارشات آئینی ذمہ داری ہے، قابل عمل سفارشات کو ہمیشہ بجٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سینیٹ کی سفارشات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ سینٹ کی سفارشات آئینی ذمہ داری ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بجٹ سینیٹ میں پیش ہو۔ سید نوید قمر سچ کہہ رہے ہیں کہ قومی اسمبلی بجٹ منظور کرتی ہے اور یہ اختیار اسمبلی کے پاس ہے تاہم آئینی طور پر لازم ہے کہ سینیٹ سفارشات مرتب کر کے 14 روز میں پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی یہ سفارشات تیار کرتی ہے جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوتی ہے اور وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام سے بھی اس موقع پر موجود ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید