• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی، آندھی کا بھی امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کردی ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ہے۔ شہر کے مضافات سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس دوران ہلکی سے لے کر معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔جبکہ بدھ کی شام سرجانی ٹاؤن، گڈاپ اورملحقہ علاقوں میں تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی ہوئی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیزہوائیں چلیں اور گہرے سیاہ بادل چھاگئے، مٹی کا طوفان بھی آیا ۔ حب اورگردونواح میں تیزبارش ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید