• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایران، عراق زائرین کی مشکلات کا تدارک کرے‘ شیعہ علماء کونسل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علماء کونسل نے محرم الحرام کے دوران پاکستان سے عراق اور ایران جانے والے زائرین کے نظام کو ریگولرائز کرنے، ویزا فیس قانونی طور پر منتقل کرنے ایران ڈبل انٹری ویزا فیس بند کرنے اور ایک ماہ میں واپسی کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے ایران اور عراق کے مقامات مقدسہ جانیوالے ڈیڑھ لاکھ سے زائد زائرین کیلئے آسان ویزہ پالیسی کے ذریعے مشکلات کا تدارک کرے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ امسال بھی حکومت پاکستان، ایران و عراق سے سفارتی تعلقات کے تحت بہترانتظامات کریگی۔ پریس کانفرنس میں علامہ خورشید علی، انور جوادی، سید سکندر گیلانی، سید محمد علی ، انتصار حیدر، مولانا فیاض حسین ، مولانا امداد گھلو و دیگر رہنما شامل تھے۔
اسلام آباد سے مزید