لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کو کورٹ پٹیشن میں تبدیل کردیا، مزیدسماعت11 جولائی کو ہوگی، عدالت نے پراسیکیوٹر کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔عدالت نے کہا کہ آئی بی اور آئی ایس آئی وزیراعظم کے ماتحت ہیں، انکو ذمہ داری لینا ہوگی۔ عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کےذریعے وزیر اعظم کو ہدایات جاری کر دیں کہ وہ سکیورٹی اداروں کیلئے گائیڈ لائن تعین کریں،عدالت نے قرار دیا کہ اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے وہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں،ذمہ دار سینئر پولیس افسر اے ٹی سی جج سرگودھا سے رابطہ کرسکتا ہے، عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو پابند کر دیا کہ عدالتوں میں اس طرح کا واقعہ ہوا تو پولیس ذمہ دار ہوگی جبکہ عدالت نے پولیس افسران کو توہیں عدالت کے شوکاز نوٹس کے جوابات داخل کرانے کیلئے سرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔