• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قرارداد کے جواب میں اپنی پارلیمنٹ سے قرارداد منظور کرائیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد پر دفتر خارجہ نے ردعمل دے دیا ہے،امریکی قرارداد کے جواب میں اپنی پارلیمنٹ سے قرارداد منظور کرائیں گے، قومی اسمبلی میں بھی بجٹ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے قرارداد لائیں گے، پاک ایران گیس منصوبے سمیت خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایوان کو بریفنگ دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت نے مسئلہ فلسطین، کشمیر، اسلامو فوبیا اور سوشل میڈیا پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کے بارے میں گستاخانہ مواد کے حوالے سے او آئی سی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، پاکستان موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس میں کچھ وقت لگے گا ہم اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید