کراچی (جنگ نیوز) ورلڈکپ کے دوران سفری مسائل نے ٹیموں کا فائنل تک پیچھا نہیں چھوڑا، جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرینیڈاڈ سے بارباڈوس پہنچے میں چھ گھنٹے اضافی لگے۔ دراصل بارباڈوس ہوائی اڈے پر ایک پرائیوٹ جہاز کا لینڈنگ گیئر نہ کھل سکا، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ اور تمام پروازیں بند کرنا پڑیں۔ ٹرینیڈاڈ میں سفر کیلئے تیار تمام مسافروں کو طیارے سے اتارنا پڑا، جہاں انہوں نے ٹرمینل میں چھ گھنٹے انتظار کی زحمت اٹھائی، مسافروں میں جنوبی افریقی ٹیم، عملے کے ارکان، اہلخانہ اور دیگر شامل تھے۔