اسلام آباد(جنگ نیوز)امریکی کانگریس قرارداد پر ایران نے پاکستان سے اظہار یک جہتی کیا ہے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس قرارداد سے ملک بھر میں سوالیہ نشان بنتا ہے، اقوام متحدہ کے آزاد رکن میں انتخاب پر قرارداد آزاد رکن کے ملکی معاملات میں مداخلت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی قرار داد جمہوریت کی حمایت کی آڑ میں ایک طرح سے بھتہ خوری ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کو ہر قسم کے مہلک ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کی جاتی ہے، جدیدجاہلیت کےعجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کوئی ملک جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے روکے۔