کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ، دیکھتے ہیں چیئرمین پی سی بی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں ، اصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول کی کرکٹ ہے۔ لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے گراس روٹ لیول اورکرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں ۔پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے الگ سے بورڈ ہونا چاہیے جو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے ، کپتان بنانے کا اختیار بھی سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے ، جو باڈی لینگویچ کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے ، روہت شرما کو دیکھ لیں کتنا پراعتماد کھیلتے ہیں ، وہی انداز تمام کھلاڑی اپناتے ہیں۔