اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم ہوگئی ،بجٹ میں اعلان کردہ وزیر اعظم ریلیف پیکیج کااطلاق نئے مالی سال کے آغاز آج سے نہ ہوسکا جبکہ نئےپیکج کےاطلاق تک موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج جاری رکھا جائے گا-بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پروزیر اعظم اوررمضان پیکج کے لیےپینسٹھ ارب روپے مختص کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم ہوگئی تاہم بجٹ میں اعلان کردہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کااطلاق آج سے نہ ہوسکا۔