• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے منظوری دیدی۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع محمد صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی بھی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شفیع محمد صدیقی کا نام کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کیا، تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس عالیہ نیلم کا تقرر 3ججز کے درمیان ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔ جسٹس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں، لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں، جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995 میں لا کی ڈگری حاصل کی، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، جسٹس عالیہ نیلم 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں، وہ آئینی، سول، فوجداری، دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں، جسٹس عالیہ نیلم 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں، جسٹس عالیہ نیلم نے ویڈیو لنک پر شواہد ریکارڈ کرنے کی ایس او پیز بھی جاری کیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس ہوا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی کے نام کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شفیع محمد صدیقی کا نام کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کیا، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس کے لئے جسٹس شفیع محمد صدیقی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے ناموں پر غور ہوا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس سندھ کی تعیناتی کی سفارش کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا گیا، پارلیمانی کمیٹی کی توثیق کے بعد صدر پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید