ایبٹ آباد (این این آئی)ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔حکام کے مطابق ملک میں اب تک 49 اضلاع کے 211 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے اور اب تک 8 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں کراچی، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ پہلی بار کالا پل شیخ البندی ایبٹ آباد اور جی ڈی اے پلانٹ گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو ملنے کی تصدیق ہوئی۔اس کے علاوہ اوستہ محمد، دکی، مستونگ، سبی اورکیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا جبکہ ڈھوک دلال راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔