ملتان (نمائندہ جنگ) جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام سب سے بڑی تعلیمی نمائش ” دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو2024“ کا ملتان میں انعقاد کیا گیا ، جس میں خطہ کی 40 یونیورسٹیز، کالجز، سکولز اور کنسلٹنٹس نے سٹالز لگائے اور طلبا و طالبات کو رہنمائی فراہم کی۔ ایکسپو کا افتتاح سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب امجد شعیب خان ترین نے کیا۔ انہوں نے ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر دی نیوز اور جنگ گروپ کو سراہتے ہوئے اسے تعلیم دوست اقدام قر ار دیا اورکہا کہ ایجوکیشن ایکسپو ز کے انعقاد سے طلبہ کو یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں جاری پروگرامز اور دیگرتعلیمی امور بارے آگاہی ملتیہے،طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں بہتر مواقع کی فراہمی کے لئے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے پلیٹ فارم پر تمام اہم تعلیمی اداروں کو ایک چھت تلے اکٹھے کر کے دی نیوز اور جنگ نے طلبہ کو اپنے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے معلومات کے حصول کے لئے اہم موقع فراہم کیا ہے۔