• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI رہنماؤں کو عمران سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمر ایوب کی جیل اہلکاروں سے تلخ کلامی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عمر ایوب کی اڈیالہ جیل کے اہلکاروں سے تلخ کلامی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کرسکے ،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ تحریک استحقاق کے ذریعے پوچھا جائے گا ملاقات سے کیوں روکا گیا، ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ، جیل چوکی انچارج نے کہا کہ احکامات ملے ہیں، انہوں نے رہنماووں کو مسجد سے بھی نکال دیا،شبلی فراز نے کہا کہ منتخب لوگ ہیں ہماری تذلیل کی جارہی ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جمعرات کوپی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان ، ترجمان رؤف حسن، شاندانہ گلزار ،ایم این اے شہریار آفریدی اور جنید اکبر،فردوس شمیم نقوی ،انتظار پنجوتھاا یڈوکیٹاڈیالہ جیل پہنچے تھے ،لیکن جیل حکام نے کسی رہنما کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی ،اس دوران عمر ایوب کی اڈیالہ جیل کے اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،عمر ایوب نے کہا کہ ہم دو گھنٹوں سے انتظار میں بیٹھے ہیں ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی، بعد ازاں جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات طے تھی، ہم لوگ سوا ایک بجے سے جیل کے باہر انتظار کررہے تھے لیکن اڈیالہ جیل حکام نے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا،انہوں نے کہاکہ جیل چوکی کے انچارج نے ہمیں مسجد سے بھی نکال دیا، چوکی انچارج نے بتایا ، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے ،عمر ایوب نے کہاہماری ملاقات عدالتی احکامات کے مطابق طے تھی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے ہم سب ایک ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید