• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم آج، شاہینز پیر کو پریکٹس کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز بالترتیب 6 اور 8 جولائی کو کراچی میں ٹریننگ اور پریکٹس کر یں گی۔ شاہینز 14 جولائی کو ڈارون، آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں وہ بنگلہ دیش اے سے دو چار روزہ میچوں میں مدمقابل ہوں گے۔ اس دورے میں شاہینز دو ایک روزہ میچز بھی کھیلیں گےاور نو ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ پاکستان خواتین ٹیم 16 جولائی کو سری لنکا جائے گی جہاں وہ 19 جولائی سے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید