• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں شکایت دائر کردی گئی ، کراچی کے شہری عرفان مظہر کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 209کے تحت دائر کی گئی شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری جعلی ہے، اور جامعہ کراچی نے ان کی ڈگری کی توثیق نہیں کی ، رول نمبر میں بھی تضاد ہے، رول نمبر ریکارڈ کے مطابق امتیاز احمد کا تھا، یونیورسٹی کسی بھی طالبعلم کو ایک ہی رجسٹریشن نمبر جاری کرتی ہے دو نہیں؟
اہم خبریں سے مزید