• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بریت کی درخواست

پشاور (نیوز رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سابق اور موجودہ صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی اور دیگر کارکنان کی بریت کے لیے دائر k 265 کی درخواست پر سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت اے ٹی سی جج اقبال خان نے کی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء سید سکندر حیات شاہ اور علی زمان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے ملزمان کی بریت کے لیے درخواست دائر کردی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف شواہد ناکافی ہے اور کوئی ثبوت نہیں ہے لہذا عدم ثبوت پر ملزمان کو بری کیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی اور فریقین کو نوٹس جاری کر د یئے ۔ استغاثہ کے مطابق صوبائی وزیر مینا خان ،ایم این ایز شیر علی ، آصف خان ، ایم پی اے فضل الٰہی سابق صوبائی وزراءتیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش سمیت 115 ملزمان مقدمے نامزد ہیں ۔ ملزمان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی اور قلعہ بالا حصار کے وی آئی پی گیٹ کو نقصان پہنچایا جبکہ نجی بینکوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا تھا ۔
پشاور سے مزید