• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہوگی، الحاج نور کریم خان

پشاور(جنگ نیوز)گزشتہ روزانجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدارتی امیدوار الحاج نور کریم خان نے اپنی الیکشن کیمپین کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے گزشتہ دس سالوں سے ٹمبر مارکیٹ کی خدمت کرتا آ رہا ہوں اور آئیندہ بھی الیکشن کی جیت ہار ایک جمہو ری عمل ہے لیکن میری خدمات ٹمبر مارکیٹ اور بازار کے لئے ہر حال میں موجود رہے گی انھو ں نے کہا کے میں نے اپنی برادری کے مسائل کے حل میں پہلے بھی کوئی قصر نہیں چھوڈی اور آئیندہ بھی برادری کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہو گی انھو ں نے کہا کے میرے گھر اورڈیرے کے دروازے آپ تمام ساتھیوں کے لئے دن رات کھلے رہیں گے اور میں آپ کے مسائل حل کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کروں گا انھوں نے کہا کے میں اپنے بازار اور ٹمبر مارکیٹ کے مسائل سے بہ خوبی واکیف اور صدارت جیتنے کے فورا بعد ان تمام مسائل پر فر دن فر دن کام کرنا میری اولین تر جیح ہو گی
پشاور سے مزید