• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کا عملہ الرٹ رہا

پشاور ( خصوصی نامہ نگار) بارش کے دوران اور بارش کے بعد واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کا عملہ الرٹ اور فیلڈ میں موجود رہا، جہاں جہاں سڑکوں اور چوراہوں پر بارانی پانی امڈ آیا اس کی نکاسی کرتا رہا۔ زیادہ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں، سڑکوں اور چوراہوں پر پانی جمع ہوتا رہا پشاور کے نکاسی آب کے نظام میں اتنا زیادہ پانی کھپانے کی گنجائش نہیں ہے تاہم عملہ بارش کے دوران نکاس کی راہ میں رکاؤٹیں دور کرتا رہا، کئی علاقوں میں جیٹنگ مشین، ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔ متوقع بارش کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈبلیو ایس ایس پی نے پیشگی اقدامات اٹھاتے ہوئے ہاٹ سپاٹس پر عملہ تعینات کیا تھا علاوہ ازیں پشاور کی تمام چھوٹی بڑی نالیاں بالخصوص شاہی کھٹہ اور محمد زئی ڈرین کی بھل صفائی بھی کی گئی ہے بارش کے دوران فیلڈ سٹاف اور مینجمنٹ فیلڈ میں رہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راؤ محمد ہاشم اور زونل منیجر باسط خٹک نے ہاٹ سپاٹس کا دورہ کرتے ہوئے بارش آپریشن کی نگرانی کی جبکہ سی ای او یاسر علی خان صورتحال کی خود مانیٹرنگ کرتے رہے۔
پشاور سے مزید