• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں بچوں کے تحفظ کے یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

پشاور ( جنگ نیوز )بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بچوں کے تحفظ کے یونٹ (سی پی یو) کا افتتاح کردیا گیا جس کا مقصد بچوں کے ساتھ بدسلوکی، غفلت اور استحصال کے واقعات کی روک تھام اور ان کا جواب دینا ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی خیبر پختونخوا کے محکمہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد فاروق تھے، جبکہ اس موقع پرمحکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹر (ضم شدہ اضلاع) محمد نعیم، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود ضم شدہ اضلاع عبید الرحمان، ضلع چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی باجوڑ کے ارکان، اور کمیونٹی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کے مرد و خواتین ارکان موجود تھے۔
پشاور سے مزید