• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (لیڈی رپورٹر )بازید خیل کے رہاشئیوں نے تھانہ آغہ میرجانی شاہ (یکہ توت) کے ایس ایچ او کی جانب سے گھر پر مبینہ غیر قانونی چھاپہ کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایس ایچ او کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت بہادر خان نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او یکہ توت نے بازید خیل کوہاٹ روڈ پر سلام آباد میں پاسپورٹ ملازم کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور مستورات کی بے عزتی کی جبکہ ا یس ایچ او نے چھاپے کے دوران گھر سے دو لاکھ روپے بھی اٹھا کر لے گیا انہوں نے ائی جی خیبر پختونخو سے ا مطالبہ کیا کہ تحقیقات کر کے انصاف فراہم کیا جائے
پشاور سے مزید