• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابدرہ روڈ، سابق شوہر نے خاتون پر تیزاب پھنک دیا، 2 خواتین 2 بچے زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے ابدرہ روڈ پرسابق شوہر نے خاتون پر تیزاب پھنک دیا جس کے نتیجے میں خاتون اپنے دوبچوں سمیت جھلس گئی جبکہ ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ٹائون پولیس کے مطابق 28سالہ مسماۃ(ت)زوجہ سمیر اپنے دو بچوں عبید اور تبسم اور ایک خاتون مسماۃ (ف) دختر عبدالجلیل کے ہمراہ رکشے میں جارہی تھی اس دوران نجی شادی ہال کے قریب موٹر سائیکل پرسوارملزم فضل الرحمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں موجود دونوں خواتین اوربچے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے بتایاکہ واردات کے بعدملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم خاتون کا سابق شوہر ہے جس نے دوسری شادی کرلی تھی ملزم کو اس بات کا رنج تھا ،دعویداری کے بعد ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ مذکورہ موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید